
Shipping Estimate
USA
- USA
- CAN
- USA
- CAN
Ships within 48 hours · Estimated delivery Jul 8 - Jul 13
For Your Every Summer RSVP, with Code: SUMMER15
Description
تاریخ کی سیاسی فکر | Tarikh Ki Siyasi Fakar__ " "
آٹھ ابواب پر مشتمل کتاب جس کے آغاز میں مکیاولی سے پہلے فکری دھاروں پر بحث کی گئی ہے۔ مسیحیت، افلاطونیت، خدا، اخلاقیات، سیاسیات اور اس کے بعد نشاۃ ثانیہ __ ان کی وجوہات اور اثرات زیر بحث لائے گئے ہیں اور اس بنیاد پر جدید فکر و فلسفہ کے بانی مکیاولی کی زندگی اور سیاسی نظریات کا احاطہ کیا گیا۔ مصنف مکیاولی کو ان کے عمومی پہچان کی بجائے مثبت انداز میں پیش کرتا ہے۔ تیسرا باب میرے خیال میں بہت اہم ہے کہ اس میں فلسفے اور الہیات کے مابین فرق کو تفصیل سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ہوبز، لاک، روسو، ہیگل، کانٹ، مارکس، لینن وغیرہ کے سیاسی فلسفیانہ نظریات اور ان کے فرد، معاشرے اور ریاست پر اثرات کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔
آخری باب میں گرامچی کے نظریات کا تفصیلی ذکر دیا گیا ہے۔ اکثر مقامات پر انہوں نے تقابلی مطالعے اور جائزے کی بنیاد پر سیاسی مفکرین کے نظریات کے حوالے سے معروف آرا سے ہٹ کر اپنے خیالات کا کھلم کھلا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے تاریخ سے ثبوت لے کر اپنی رائے کو عقلی و منطقی انداز سے بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔
دراصل مصنف ایک ایسی ریاست اور معاشرے کا خواہاں ہے جس میں کسی کا بھی استحصال نہ ہو، سارے افراد بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں اور کوئی بھی محروم طبقہ باقی نہ رہے۔
اشفاق سلیم مرزا صاحب فلسفہ، سیاسیات اور تاریخ پر گہری نظر رکھتے ہیں اور پیرانہ سالی کے باوجود بھی ان موضوعات پر تشنگان علم سے مکالمہ کرنے اور رہنمائی دینے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ "مکیاولی سے گرامچی تک" ان کی ایک طرح سے گہرے مطالعے کا نچوڑ ہے جو ان کی برسوں تحقیق اور محنت کا گراں قدر نتیجہ ہے۔
Shipping Notes
- Free Standard Shipping on $100+ Orders to the USA.
- Except Preorder products are shipped in 48 hours.
- Delivery to the USA:
- Standard Shipping : 3-10 business days
- If time is of the essence, please consider selecting expedited delivery for faster service.
Exchange/Return Notes
- We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
- Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
- To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
- Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy